(ایجنسیز)
امریکا نے شامی حکومت کے خلاف برسر پیکار باغیوں کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی فوجی ذرائع کے مطابق اوبامہ انتظامیہ شام کے باغیوں کو صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی بڑھائے گی تاہم باغیوں کو زمین سے
فضا تک مار کرنے والے میزائل فراہم نہیں کئے جائیں گے۔امریکی حکومت نے باغیوں کو جنگی تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔امریکی فوج اردن کے سرحدی علاقے میں باغیوں کو ٹریننگ دے گی۔شام میں گزشتہ چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔